پشاور: خیبرپختون خوا میں مزدور کی کم سے کم ماہانہ اجرت 21000 روپے بطورتنخواہ اداکرنے سے متعلق اعلامیہ جاری کردیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبر پختونخوا میں محنت کشوں کے لیے صوبائی حکومت کے اعلان کردہ کم سے کم ماہانہ اجرت 21000روپے بطورتنخواہ اداکرنے سے متعلق اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے، جس کے مطابق صوبے کے وزیر اعلی محمود خان نے تمام محکموں کے انتظامی سیکرٹریوں کو کم سے کم ماہانہ اجرت پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔
وزیر اعلی سیکرٹریٹ نے تمام محکموں کے انتظامی سیکرٹریوں کو تحریری ہدایت نامہ جاری کردیا ہے، جس میں وزیراعلی ممودخان نے تمام سرکاری محکموں میں یومیہ اجرت پر کام کرنے والے عملے کو ماہانہ 21 ہزار روپے اجرت کی ادائیگی کو ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔
The post مزدور کی کم سے کم اجرت 21000 روپے ماہانہ سے متعلق اعلامیہ جاری appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3x74Ij9
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box