لاڑکانہ / چارسدہ: آزاد کشمیر الیکشن میں ایک ووٹر کے لیے پولنگ عملے اور پولیس نے سارا دن انتظارکیا مگر ووٹر نے ووٹ نہیں ڈالا۔
پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں حلقہ ایل اے 34 جموں1 کے لیے لاڑکانہ میں رجسٹرڈ واحد خاتون ووٹر نے اپنا ووٹ کاسٹ نہیں کیا۔ واحد ووٹر خاتون ثمعیہ پروین کے لیے الیکشن کمیشن کا ڈیوٹی پر معمور عملہ انتظار کرتا رہا۔ پولنگ کا وقت ختم ہونے پر پریزائیڈنگ افسر نے پولنگ بوتھ و دیگر سامان پیک کروا کر عملے کو چھٹی دے دی۔
علاوہ ازیں چارسدہ پولنگ اسٹیشن پر ایک بھی ووٹ پول نہیں ہوا،ایک مرد اور 5 خواتین ووٹرز میں کسی نے بھی ووٹ پول نہیں کیا،کشمیر ویلی 36 اور جموں کشمیر 45کے انتحابات کیلئے چارسدہ الیکشن آفس میں دو پولنگ بوتھ قائم کیے گئے تھے تاہم مستقل ایڈرس رکھنے والے کشمیری ووٹرز چارسدہ سے باہر شفٹ ہوگئے ہیں۔
The post آزاد کشمیر الیکشن؛ لاڑکانہ وچارسدہ میں ایک ووٹ بھی پول نہیں ہوا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3rDe8lo
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box