وزیراعظم کے احساس پروگرام سینٹر سے ڈاکو 10 لاکھ سے زائد رقم لوٹ کر فرار

کراچی: گلشن اقبال میں واقع احساس پروگرام سینٹر سے چھ ڈاکو 10 لاکھ روپے سے زائد لوٹ کر باآسانی فرار ہوگئے۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک فائیو میں واقع چلڈرن اسپتال کے قریب احساس پروگرام سینٹر میں علی الصبح چھ مسلح ڈاکو داخل ہوئے اور اسلحے کے زور پر لوٹ مار کی، اور وہاں موجود عملے کے موبائل فون چھینے اور نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ چلڈرن اسپتال کے قریب قائم پارک کے اندر احساس پروگرام سینٹر قائم ہے جہاں وفاقی حکومت کے تحت غریب افراد کو 12 ہزار روپے فی کس رقم ادا کی جاتی ہے، صبح تقریباً11 بجے تین موٹر سائیکلوں پر 6 ملزمان پہنچے اور اسلحے کے زور پر سینٹر میں رکھے 10 لاکھ روپے سے زائد اور عملے کے موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔

عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ سینٹر میں ہروقت لاکھوں روپے کیش موجود ہونے کے باوجود یہاں کوئی پولیس اہلکار تعینات نہیں تھا جس کے باعث ملزمان نے باآسانی واردات کی اور فرار ہوگئے، ایک ملزم سیکیورٹی گارڈ کی طرز کے کپڑے پہنا ہوا تھا۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظرعام پر آگئی ہے اور پولیس نے واقعے کا مقدمہ الزام نمبر 824/2021 چھ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ گلشن اقبال میں چوری ، ڈکیتیاں اور گھروں میں لوٹ مار کے واقعات میں غیر معمولی اضافہ ہوگیا ہے اور ایس پی گلشن اقبال معروف عثمان جرائم پر کنٹرول میں مکمل طور پر ناکام نظر آرہے ہیں، آئی جی سندھ مشتاق مہر سے اپیل کی ہے کہ علاقے میں ایسا ایس پی تعینات کیا جائے جو شہریوں کو اسٹریٹ کرائم اور ملزمان سے نجات دلاسکے۔

 

The post وزیراعظم کے احساس پروگرام سینٹر سے ڈاکو 10 لاکھ سے زائد رقم لوٹ کر فرار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3jCDwFS

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...