پشاور: حیات اباد میں پولیس وین پر دستی بم حملے میں ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق پشاور کے علاقے حیات آباد میں نامعلوم افراد نے پولیس وین پر حملہ کردیا، حملے میں ایک پولیس اہلکار شہید جب کہ دیگر زخمی ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں، اور شہید اہلکار کی لاش کو حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا، واقعے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، اور حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔
سی سی پی او پشاور کے مطابق موبائل میں 3 اہلکار موجود تھے، اور ریپڈ رسپانس فورس کی موبائل معمول کے گشت پر تھی کہ نامعلوم افراد نے حملہ کردیا، آر آر ایف موبائل حملے میں انچارج شہید جب کہ دیگر اہلکار زخمی ہوگئے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکا حیات آباد کارخانو چیک پوسٹ پر کھڑی پولیس گاڑی کے قریب ہوا، اور ابتدائی طور پر ہینڈ گرنیڈ کا حملہ لگتا ہے، علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔
The post پشاور حیات اباد میں پولیس وین پر دستی بم سے حملہ، اہلکار شہید appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3rGOLyZ
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box