میڈیا اور عوام امن دشمنوں کی نشاندہی کرکے انہیں شکست دیں، آرمی چیف

 راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ میڈیا اور عوام امن دشمنوں کی نشاندہی کرکے انہیں شکست دیں، پاکستان اور افغانستان کا امن ایک دوسرے سے وابستہ ہے، دشمنوں کو امن عمل متاثر کرنے کی اجازت ہرگز نہیں دیں گے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے 15 رکنی افغان میڈیا وفد نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ میڈیا عوامی، سماجی اور ثقافتی رابطوں میں پل کا کردار ادا کرسکتا ہے، میڈیا اور عوام کی ذمہ داری ہے کہ وہ امن دشمنوں کی نشاندہی کرکے انہیں شکست دیں۔

آرمی چیف نے واضح کیا کہ افغانستان میں امن پاکستان کی دلی خواہش ہے، پاکستان اور افغانستان کا امن ایک دوسرے سے وابستہ ہے۔ آرمی چیف نے زور دیا کہ دشمنوں کو امن عمل کو متاثر کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، مؤثر بارڈر مینجمنٹ اور سیکیورٹی دونوں ممالک کے مفاد میں ہے، دونوں ممالک علاقائی رابطوں کے فروغ سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

آرمی چیف کا موقف تھا کہ افغانستان میں پائیدار امن سے خطے میں ترقی ہوگی، پاک افغان یوتھ فورم سے باہمی رابطوں کو فروغ ملےگا، پاک افغان نوجوان خطے کا مستقبل اور امن کی امید ہیں۔

اس موقع پر افغان صحافیوں نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات اور بات چیت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ افغان صحافیوں نے امن کے لیے پاکستان کی سنجیدہ کوششوں کی تعریف کی اور بڑی تعداد میں مہاجرین کی میزبانی اور ان کا خیال رکھنے پر بھی شکریہ ادا کیا۔

The post میڈیا اور عوام امن دشمنوں کی نشاندہی کرکے انہیں شکست دیں، آرمی چیف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3iZqWyq

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...