اسلام آباد: عدالت نے نور مقدم قتل کیس کے ملزم ظاہر جعفر کے جسمانی ریمانڈ میں دو دن کی توسیع کردی۔
جوڈیشل مجسٹریٹ محمد شعیب اختر کی عدالت میں نور مقدم قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ پولیس نے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا۔ پولیس تفتیشی ٹیم نے ملزم کا مزید ریمانڈ مانگ لیا۔
یہ بھی پڑھیں: نورمقدم کیس: پولی گرافک ٹیسٹ سے قبل ملزم کی بے ہوش ہونے کی ایکٹنگ
مدعی کے وکیل شاہ خاور نے مزید ریمانڈ دینے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ چالیس گھنٹوں کی سی سی ٹی وی سے کچھ چیزیں اور مزید کردار سامنے آئے ہیں۔
عدالت نے ملزم ظاہر جعفر کے جسمانی ریمانڈ میں دو دن کی توسیع کرتے ہوئے اسے مزید تفتیش کے لیے دوبارہ پولیس کے حوالے کر دیا اور اسے 2 اگست کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔
The post نور مقدم قتل کیس کے ملزم ظاہر جعفر کے جسمانی ریمانڈ میں دو دن کی توسیع appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3yhxDT0
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box