آپ کے ماننے یا نہ ماننے سے کیا ہوتا ہے، شہباز گل کا مریم نواز کو جواب 

 اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے مریم صفدر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آپ کے ماننے یا نہ ماننے سے کیا ہوتا ہے۔ 

وزیراعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے مریم نواز کی جانب سے آزاد کشمیر انتخابات سے متعلق ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آپ کے ماننے یا نہ ماننے سے کیا ہوتا ہے، آپ تو کسی پراپرٹی کی ملکیت بھی نہیں مانتی تھیں۔ پھر ماننا پڑا۔ اب یہ بھی ماننا پڑے گا بیگم صفدر صاحبہ۔

دوسری جانب وزیرمملکت برائےاطلاعات فرخ حبیب نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ مریم صفدر مودی کے یاروں کی شکست واضح ہوگئی آپ نے کھسیانی بلی بن کر کھمبا نوچنا شروع کردیا ہے، کشمیر کی عوام نے آر ایس ایس کی انتہا پسندانہ سوچ کیخلاف بات نہ کرنے والی (ن) لیگ کو فل سٹاپ لگادیا ہے، کشمیر کی عوام نے اپنے سچے سفیر اور دلیر وکیل کے حق میں فیصلہ سنا دیا ہے۔

واضح رہے آزاد کشمیر انتخابات میں پی ٹی آئی کی سادی اکثریت کے بعد مریم نواز نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ میں نے یہ نتائج نہ تسلیم کیے ہیں اور نہ ہی کروں گی۔

The post آپ کے ماننے یا نہ ماننے سے کیا ہوتا ہے، شہباز گل کا مریم نواز کو جواب  appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Ty4gMY

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...