سیالکوٹ: پی پی 38 سیالکوٹ کی نشست پر ضمنی انتخاب میں تحریک انصاف نے مسلم لیگ (ن) کو شکست دے دی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سیالکوٹ کے حلقہ پی پی 38 کی نشست پر ضمنی انتخاب میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار نے میدان مار لیا اور مسلم لیگ (ن) سے سیٹ چھین لی۔
حلقے کے تمام 165 پولنگ اسٹیشنز سے موصولہ نتائج کے مطابق پی ٹی آئی امیدوار احسن سلیم بریار 60588 ووٹ حاصل کرکے پہلے نمبر پر رہے جب کہ مسلم لیگ (ن) کے امیدوار طارق سبحانی نے 53471 ووٹ حاصل کیے۔
وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی واضح اکثریت سے الیکشن جیت چکی ہے، کشمیر کے بعد سیالکوٹ نے بھی ن لیگ کے بیانیے کو دفن کردیا۔
واضح رہے کہ یہ نشست مسلم لیگ (ن) کے چوہدری خوش اختر سبحانی کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔
The post سیالکوٹ کے ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی نے ن لیگ کو شکست دے دی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Vj6ws9
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box