پشاور: ارمڑ میں چیز لینے گھر سے جانے والی 3 سالہ بچی کی لاش کنویں سے برآمد ہوئی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور کے نواحی علاقے ارمڑ میں ایک متروک خشک کنویں سے 3 سالہ بچی کی لاش ملی ہے، بچی کی شناخت عائشہ کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ 3 سالہ عائشہ گھر سے چیز لینے نکلی تھی تاہم کافی دیر تک واپس نہ آنے پر اہل خانہ اور عزیزوں نے اس کی تلاش کی، اس دوران بچی کی لاش کنویں سے ملی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے، ابتدائی طور پر کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا۔
The post پشاور میں کنویں سے 3 سالہ بچی کی لاش برآمد appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3f87vCB
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box