کراچی: عوام کے محافظ بھی گینگ وار کے سرغنہ کیخلاف عدالت میں آکرگواہی دینےسے کترانے لگے اور گواہی دیئے بغیر ہی واپس چلے گئے۔
کراچی کی سیشن عدالت کے روبرو عزیر بلوچ کیخلاف اقدام قتل، پولیس مقابلہ اور اسلحہ ایکٹ کے مقدمات سے متعلق سماعت ہوئی۔ عزیر بلوچ اور مقدمات کے تین گواہ پولیس اہلکار عدالت میں پیش ہوئے لیکن عوام کے محافظ بھی گینگ وار کے سرغنہ کیخلاف عدالت میں آکرگواہی دینےسے کترانے لگے اور عدالت میں آکر گواہی دیئے بغیر ہی واپس چلے گئے۔
یہ بھی پڑھیں:عزیر بلوچ ایک بار پھر اپنے اقبالی بیان سے منحرف ہوگیا
عدالت میں سماعت کے دوران گواہان کو بلانے کےلئے صدائیں لگتی رہیں، گواہان کے بھاگ جانے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر ہرصورت گواہان کو پیش کرنے کا حکم دے دیا اور سماعت اگست کے پہلے ہفتے تک ملتوی کردی۔
پولیس کے مطابق عزیر بلوچ کو 2006 میں ماڑی پور سے گرفتار کیا تھا، ملزم کے قبضے سے کلاشنکوف برآمد کی تھی، عزیر بلوچ کیخلاف تھانہ ماڑی اور چاکیواڑہ میں مقدمات درج ہیں۔
The post پولیس اہلکار بھی عزیر بلوچ کے خلاف گواہی دینے سے کترانے لگے appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3ye3J21
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box