سندھ بھر کی سبزی منڈیوں میں داخلے کیلئے ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ لازمی قرار

 کراچی: سندھ حکومت نے صوبے کی تمام سبزی منڈیوں میں داخلے کیلئے کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ لازمی قرار دے دیا۔

وزیر زراعت سندھ اسماعیل راہو کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر کی سبزی منڈیوں میں کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ اور ماسک کے بغیر داخلے پر پابندی ہوگی، خریداری کرنے والے دکاندار اور شہری ویکسینیشن سرٹیفکیٹ دکھا کر سبزی منڈی میں داخل ہوسکیں گے، تمام مارکیٹس کمیٹی کے چیئرمینز اور محکمہ زراعت کےافسران ایس او پیز پرعمل درآمد کروائیں۔

واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ نے بھی کراچی میں کورونا کی بگڑتی صورت حال کے پیش نظر آئی جی سندھ اور کمشنر کو شام 6 بجے کے بعد کاروباری سرگرمیوں کی بندش اور لوگوں کے غیر ضروری طور پر گھروں سے نکلنے پر پابندی پر سختی سے عمل کی ہدایت کی ہے۔

The post سندھ بھر کی سبزی منڈیوں میں داخلے کیلئے ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ لازمی قرار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3l8q4dk

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...