اسلام آباد: صدر عارف علوی کی ہدایت پر تھر سندھ میں ہندو شہری کو ہراساں کرنے کے واقعہ کے ذمے دار شخص عبد السلام ابو داد کو سندھ پولیس نے گرفتار کر لیا۔
صدر عارف علوی نے تھر میں ہندو شہری کو ہراساں کرنے کے واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری وزارت داخلہ اور آئی جی سندھ کو قانونی کارروائی کی ہدایت کی تھی۔
جاری بیان کے مطابق صدرعلوی نے کہا کہ ایسے واقعات ملک کی بدنامی کا باعث بن سکتے ہیں، اقلیتوں کے ساتھ زیادتی اسلام کی روح کے منافی ، آئین ِپاکستان کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ آئین پاکستان اقلیتوں کے حقوق، مذہبی آزادی کے تحفظ کی ضمانت دیتا ہے، اقلیتوں کو تمام حقوق حاصل ہیں۔
علاوہ ازیں صدرعارف علوی نے ملکی معاشی اور سائنسی ترقی کیلئے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں ترقی کیلئے فعال اقدامات اٹھانے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی سطح پر ترقیاتی پالیسیوں کا فوکس ترقیاتی منصوبوں سے انسانی وسائل کی فکری ترقی کی سمت جارہا ہے۔
The post صدر کا نوٹس، تھر میں ہندو شہری کو ہراساں کرنے والا گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3y9GZA6
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box