آزاد کشمیر کے عوام نے مودی کے یاروں کو مسترد کردیا، علی گنڈاپور

 اسلام آباد: وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے عوام نے مودی کے یاروں کو مسترد کر کے بھارت کو واضح پیغام دیا ہے۔

علی امین خان گنڈاپور نے آزاد کشمیر کے انتخابات سے متعلق بیان میں کہا کہ کپتان کا بھرپور ساتھ دینے پر آزاد کشمیر کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں، کشمیریوں نے ثابت کر دیا کہ عمران خان ان کا سفیر اور حقیقی رہنما ہے ، آزاد کشمیر کے عوام کی جانب سے دیے گئے مینڈیٹ کا بھرپور احترام کریں گے۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام نے مودی کے یاروں کو مسترد کر کے بھارت کو بھی واضح پیغام دیا ہے ، فاروق حیدر کے بیان کی شدید مزمت کرتے ہیں ، پانچ سال وزارتِ اعظمی کا مزہ لوٹے والے نے کشمیری عوام کی تضحیک کی ہے، کشمیری عوام نے بھرپور سیاسی بصیرت کا مظاہرہ کیا ہے۔

علی امین گنڈاپور نے مزید کہا کہ کشمیری عوام نے کرپٹ حکمرانوں اور ان کے حواریوں کو نیست و نابود کر دیا ، آزاد کشمیر میں فرسودہ سیاسی نظام دفن ہو چکا ہے ، آزاد کشمیر کے عوام نے آزاد کشمیر کو لاڑکانہ بننے سے بھی بچا لیا ہے۔

The post آزاد کشمیر کے عوام نے مودی کے یاروں کو مسترد کردیا، علی گنڈاپور appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3zypGZM

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...