جماعت دعوۃ کیلئے چندہ جمع کرنے پر مجرم کو 15 سال 6 ماہ قید

 کراچی: انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے کالعدم تنظیم کے لیئے فنڈ اکٹھا کرنے کے مقدمے میں جرم ثابت ہونے پر مجرم کو مجموعی طور پر 15 سال 6 ماہ قید کی سزا سنادی۔

کراچی سینٹرل جیل میں انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت نمبر 12 نے کالعدم تنظیم کے لیئے چندہ جمع کرنے کے مقدمے کا فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے  کالعدم جماعت کے رکن مجرم محمد عذیر کیخلاف جرم ثابت ہونے پر مجموعی طور پر 15 سال 6 ماہ قید کی سزا سنادی اور دس لاکھ 20 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کردیا۔

عدالت نے فیصلے میں کہا کہ جرمانے کی عدم ادائیگی پر مزید 3 سال 2 ماہ قید کاٹنا ہوگی۔ پولیس کے مطابق مجرم ناظم آباد میں جماعت دعوہ کے لیے چندہ اکھٹا کرتا تھا۔ اس کے قبضہ سے چندے کی رسیدیں برآمد ہوئیں۔ اسے 2020 کو شہریوں کی اطلاع  پر مجرم کو گرفتار کیا گیا تھا۔

The post جماعت دعوۃ کیلئے چندہ جمع کرنے پر مجرم کو 15 سال 6 ماہ قید appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3iRuLFE

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...