تھرپارکر: امریکی باسکٹ بال کھلاڑی کائیری ارونگ نے سندھ کے صحرائے تھر میں صاف پانی کی فراہمی اور آب پاشی کےلیے شمسی توانائی سے چلنے والا پانی کا کنواں تعمیر کرادیا۔
29 سالہ کائیری ارونگ کی فیملی فاؤنڈیشن نے پاکستانی این جی او ’پانی‘ کے مشترکہ تعاون سے یہ سولر واٹر پلانٹ تعمیر کرایا۔ این جی او پانی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے اس فلاحی اقدام پر کائیری ارونگ کی تعریف کی اور شکریہ ادا کیا۔
اس کنویں سے گاؤں کے 1000 سے زائد مکینوں کو صاف پانی میسر آئے گا جس کے ذریعے نہ صرف کھیتی باڑی کی جاسکے گی بلکہ خواتین و بچوں کو بجلی بھی دستیاب ہوگی۔ پانی نے اس حوالے سے منصوبے کی ویڈیو بھی شیئر کی جس میں پانی کی قلت کے باعث لوگوں کو درپیش مشکلات کو اجاگر کیا گیا۔
The post امریکی باسکٹ بال کھلاڑی کا تھر کے لیے سولر واٹر پلانٹ کا تحفہ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3l9jgw8
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box