راولپنڈی: پولیس نے 14 سالہ لڑکے سے زیادتی اور اسے بلیک میل کرنے والے ملزم کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا، ملزم بچے سے اس کے خاندان کی لڑکیوں کی تصاویر بھی منگواتا رہا تاکہ لڑکیوں کو بھی بلیک میل کیا جاسکے۔
تھانہ کلر سیداں پولیس کو 14 سالہ بچے کی والدہ نے بتایا کہ خاوند روزگار کے لیے برطانیہ میں ہیں، بیٹے نے سہمے ہوئے انداز میں بتایا ہے کہ علاقے کے رہائشی عثمان نے اس کے ساتھ مبینہ زبردستی کی اور نازیبا ویڈیو و تصاویر بنائیں، مسلسل بلیک میل کررہا ہے رقم بھی لیتا رہا اور کسی کو بتانے کی صورت میں جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیتا ہے۔
لڑکے کے مطابق ملزم نے ڈرا دھمکا کر اس سے خاندان کی لڑکیوں کی تصاویر بھی منگوائیں تاکہ انھیں بلیک میل کرسکے جبکہ کہتا رہا ہے کہ تمام مواد علاقے کے رہائشی زوہیب کے پاس محفوظ ہے، مقدمہ درج کرکے ملزمان کو گرفتار کیا جائے اور بلیک میل کرنے والا مواد برآمد کرکے تلف کیا جائے۔
پولیس نے مقدمہ درج کرکے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایچ او کلر سیداں قیصر ستی کا کہنا تھا کہ ملزمان سے تفتیش جاری ہے جس میں صورتحال مزید واضح ہوگی۔
The post 14 سالہ لڑکے سے زیادتی اور بلیک میل کرنے والا ساتھی سمیت گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2UQ9oNl
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box