کراچی: روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں مزید 7 پیسے کا اضافہ ہوگیا۔
زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں جمعرات کو بھی ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ کے بعد تیزی کا رحجان غالب رہا۔ اس سے انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مزید 7 پیسے کے اضافے سے 161.88 روپے ہوگئی ۔ اس کے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے 162 روپے پر مستحکم رہی۔
گزشتہ روز بھی انٹربینک مارکیٹ میں بڑھتی ہوئی طلب کے باعث ڈالر کی قدر میں زبردست اتار چڑھاؤ کے بعد 57 پیسے کے اضافے سے 161.81 روپے پر بند ہوئی تھی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 50 پیسے بڑھ کر 162 روپے کی سطح پر بند ہوئی تھی۔
The post انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 7 پیسے کا اضافہ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3BX8bVc
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box