پشاور: عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکریٹری جنرل میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن لاکھوں پشتونوں کے قتل میں برابر کے شریک ہیں۔
اے این پی کے رہنما میاں افتخار حسین نے کہا کہ فضل الرحمن کا یہ دعویٰ کہ اے این پی نے مشرف ریفرنڈم کا ساتھ دیا، تاریخی جھوٹ ہے، سپریم کورٹ کے 2007کا فیصلہ بھی یاد رکھا جائے گا جب عدالت عظمیٰ نے ریمارکس دیے کہ آئین شکنی میں ایم ایم اے بھی قصوروار تھی،مشرف اور دہشتگردوں کے ساتھی کون تھے؟
انہوں نے کہا کہ آج بھی دہشتگردی کی حمایت مولانا صاحب کررہے ہیں، مولانا اور ان کے ساتھیوں نے حقانیوں سے بن لادن تک افغان فساد میں بھرپور ساتھ دیا اور افغانستان کو تباہ کیا، مولانا کے ہاتھ ہزاروں پشتون افغان کے خون سے رنگے ہوئے ہیں، یہ کس طرح اے این پی پر الزامات لگارہے ہیں؟
The post فضل الرحمن لاکھوں پشتونوں کے قتل میں برابر کے شریک ہیں، میاں افتخار حسین appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3i41l8r
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box