پاکستان نے افغان فوج کے 5 افسروں سمیت 46 فوجیوں کو پناہ دیدی

 راولپنڈی: پاکستان نے افغان نیشنل آرمی کے پانچ افسروں سمیت چھیالیس فوجیوں کو پناہ دیدی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق چترال اروندو سیکٹرکےپاس تعینات افغان آرمی کےکمانڈر نے پناہ لینےکیلئےپاک فوج سےرابطہ کیا۔ یہ افغان سپاہی پاک افغان بین الاقوامی سرحد پر واقع اپنی چوکی پر مزید قبضہ جاری رکھنےکےقابل نہیں رہے تھے،لہذا ان 5 افسران سمیت 46 افغان فوجیوں کو پاکستان میں پناہ اورمحفوظ راستہ دیا گیا۔ جس کے بعد 46 فوجی چترال ارندو سیکٹر پہنچے۔

یہ بھی پڑھیں: طالبان کا بدخشاں کے متعدد اضلاع پر قبضہ، افغان فوجی تاجکستان فرار

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان پہنچنے والے افغان فوجیوں کو خوراک، شیلٹر اور طبی امداد فراہم کی گئی، پاک آرمی نےمعلومات اورضروری کارروائی کیلئےافغان آرمی سے رابطہ کیا ہے، افغان فوجیوں کو قانونی عمل سے گزار کر افغان حکام کے حوالے کر دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ یکم جولائی کو بھی 35 افغان فوجیوں نے پاکستان سے پناہ مانگی تھی اور انہیں بھی پناہ اور محفوظ راستہ دے کر افغان حکام کے حوالے کر دیاگیاتھا۔

The post پاکستان نے افغان فوج کے 5 افسروں سمیت 46 فوجیوں کو پناہ دیدی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3x9GXa2

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...