لاہور میں کورونا ویکسینیشن گھر گھر جا کر لگانے کا آغاز

ضلعی انتظامیہ لاہور نے کورونا ویکسینیشن گھر گھر جا کر لگانے کا آغاز کر دیا ہے۔

ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے بتایا کہ آج سے باقاعدہ طور پر آغاز کر دیا گیا، پولیو مہم کی طرز پر ٹیمیں گھر گھر جا کر کورونا ویکسینیشن لگائیں گی، روزانہ کی بنیاد پر تقریباً 65 ہزار شہریوں کو ویکسینیشن کرنا ٹارگٹ ہو گا۔

ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے کہا کہ 18 سال سے زائد عمر کے افراد کو ویکسینیشن لگانا ہدف ہے، 40 فیصد ویکسینیشن ہدف کو حاصل کیا جائے گا، شہری کورونا ویکسینیشن ٹیموں سے بھرپور تعاون کریں اور ویکسینیشن لازمی لگوائیں، اس طرح ہی کورونا سے بچاؤ ممکن ہے۔

The post لاہور میں کورونا ویکسینیشن گھر گھر جا کر لگانے کا آغاز appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3BBZfEx

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...