ملک میں گیس ذخائر تیزی سے کم ہو رہے ہیں، پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ

 اسلام آباد: پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ کے حکام کا کہنا ہے کہ ملک میں گیس ذخائر تیزی سے کم ہو رہے ہیں، اور سوئی ذخائر 25 سال میں 66 فیصد تک کم ہوچکے ہیں۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق سینیٹر محمد عبدالقادر کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پٹرولیم کا اجلاس ہوا، جس میں پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ کے حکام نے انکشاف کیا کہ ملک میں گیس ذخائر تیزی سے کم ہو رہے ہیں، اور سوئی ذخائر 25 سال میں 66 فیصد تک کم ہوچکے ہیں۔

پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ کے مینیجنگ ڈائریکٹر نے  بتایا کہ 1996 میں سوئی سے یومیہ ایک ارب کیوبک فٹ گیس پیدا ہو رہی تھی، لیکن آج سوئی سے گیس کی پیداوار کم ہو کر 34 کروڑ کیوبک فٹ گیس پیدا ہو رہی ہے، جدید مشینری نہ لگائی گئی تو باقی ماندہ ذخائر بھی تیزی سے ختم ہو جائیں گے۔

 

The post ملک میں گیس ذخائر تیزی سے کم ہو رہے ہیں، پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3zzflN3

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...