اسلام آباد: حکومت نے آٹا، چینی اورگھی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا۔
حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورزپرآٹا، چینی اورگھی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا۔ قیمتوں میں اضافے کے بعد 20 کلو والے آٹے کی قیمت 800 سے بڑھا کرساڑھے 900 روپے کردی گئی۔ آٹے کے دس کلو تھیلے کی قیمت میں 75 روپے اضافہ ہوا جس کے بعد دس کلو والا تھیلا 400 روپے سے بڑھا کر 475 روپے فی کلو کردیا گیا۔
چینی پرفی کلو17 روپے اضافہ کیا گیا، جس کے بعد چینی کی فی کلو قیمت 68 روپے سے بڑھ کر85 روپے ہوگئی۔
حکومت نے سبسڈائزگھی کی قیمت میں بھی 90 روپے فی کلو تک اضافہ کیا جس کے بعد 170 روپے فی کلو والا گھی 260 روپے فی کلوکردیا گیا۔
The post حکومت نے آٹا، چینی اورگھی کی قیمتوں میں ایک بار پھراضافہ کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3zLjXQk
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box