کراچی: صدارتی ایوارڈ یافتہ اردو کے ممتاز شاعر ، ادیب و نقاد نقاش کاظمی 77 برس کی عمر انتقال کر گئے، تدفین وادی حسین قبرستان میں ہوئی۔
اردو کے معروف شاعر،ادیب و نقاد نقاش کاظمی مختصر علالت کے بعد ہفتے کی دوپہر انتقال کرگئے، نقاش کاظمی 22 فروری 1944 کو بھارت کے شہر جون پور میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے لسانیات، اردو ادب اور پولیٹیکل سائنسز میں ماسٹرز کیا تھا۔
نقاش کاظمی ’رنگِ سفر‘، ’دامنِ گُل‘ اور ’میراث‘ کے مصنف تھے، جب کہ ان کا مجموعہ کلام ’چاندنی اور سمندر‘ کے نام سے شائع ہوا، ادبی خدمات کے اعتراف میں انہیں صدارتی تمغہ حُسنِ کارکردگی سے بھی نوازا گیا تھا۔
مرحوم متحرک شخصیت کے حامل آرٹس کونسل کراچی میں ہونے والی ادبی سرگرمیوں بھی کافی فعال تھے، ان کی نمازجنازہ بعد نماز مغرب
مسجد باب العلم، نارتھ ناظم آباد میں ادا کی گئی جب کہ تدفین وادی حسین قبرستان میں ہوئی۔
The post ممتاز شاعرو ادیب نقاش کاظمی کراچی میں انتقال کر گئے appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3ybsn3b
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box