رواں ہفتے ملک کے مختلف علاقوں میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی

 اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے کے دوران ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی    کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون ہوائیں شدت کے ساتھ ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہورہی ہیں جس کے باعث پیر سے جمعہ کے دوران کشمیر، اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، گجرات، منڈی بہاوالدین، سیالکوٹ، نارووال، میانوالی، کوہستان، شانگلہ، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں میں وقفے وقفے سے آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پیر سے جمعرات کے دوران بارشوں کے باعث شانگلہ، بونیر، بٹگرام، مانسہرہ، بالاکوٹ، ایبٹ آباد، سوات، کوہستان، مردان، چارسدہ، کوہاٹ، کشمیر، اسلام آباد، راولپنڈی، سیالکوٹ، نارووال اورڈیرہ غازی خان کے مقامی اور برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے جس کے باعث راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد اور پشاور کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پیر سے جمعرات کے دوران بارشوں کے باعث کشمیر، گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونخوا میں لینڈ سلائینڈنگ کا بھی خطرہ ہے۔

The post رواں ہفتے ملک کے مختلف علاقوں میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3zBI2sV

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...