کوٹری: پولیس نے پاک فوج کا نام استعمال کرکے جعلسازی کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
پولیس نے پاک فوج کا نام استعمال کرنے اور جعلی نمبر پلیٹ لگانے کے الزام میں 2 افراد کو گرفتار کرکے ملزمان کی کار تحویل میں لے لی ہے، ملزمان کی شناخت رضوان بیگ اور جنید فاروقی کے نام سے ہوئی ہے اور ان کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کار کو بطور رینٹ اے کار استعمال کرتے اور چیکنگ کے دوران یا ٹول ٹیکس سے بچنے کے لیے پاک فوج کا نام استعمال کرتے تھے جب کہ ملزمان پاک آرمی کا نام استعمال کرکے کسی واردات کا ارادہ بھی رکھتے تھے تاہم مزید تحقیقات جاری ہیں۔
The post فوج کا نام استعمال کرکے جعلسازی کرنے والے 2 ملزمان گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3iNUhvB
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box