اسلام آباد: ملک میں کورونا وبا دوبارہ شدید لگی ہے اور مثبت کیسز کی شرح بڑھ کر ساڑھے 7 فیصد سے بھی زائد ہو گئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز ملک بھر میں کورونا کی تشخیص کے لیے 49 ہزار 947 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 3752 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی، اس طرح کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 7.51 فیصد رہی۔
این سی او سی کے مطابق ملک میں کورونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد 10 لاکھ 8 ہزار 446 ہوگئی ہے جن میں 9 لاکھ 27 ہزار 599 صحتیاب ہوچکے ہیں۔
گزشتہ روز ملک بھر میں کورونا کے 32 مصدقہ مریض زندگی کی بازی ہار گئے اس طرح اس وبا سے جاں بحق ہونے والے مصدقہ مریضوں کی تعداد 23 ہزار 48 ہوگئی ہے، ملک میں اس وقت کورونا کے مصدقہ فعال کیسز کی تعداد 57 ہزار 799 ہے جن میں سے 2 ہزار 677 کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
کورونا وائرس اوراحتیاطی تدابیر:
کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیراختیارکرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازے کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلا کربیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔
سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے ہوئے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پرکوئی اثرنہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے۔
پانی گرم کرکے تھرماس میں رکھ لیں اورہرایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں۔ وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اوروہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے، گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہوجاتا ہے۔
The post کورونا وبا پھر شدت اختیار کرنے لگی، مثبت کیسز کی شرح 7.5 فیصد سے تجاوز کر گئی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3y5nw3j
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box