کراچی میں لاک ڈاؤن کا آغاز، پولیس نے شہریوں کو تنگ کرنا شروع کردیا

کراچی میں کورونا لاک ڈاؤن پر عملدرآمد کا آغاز ہوگیا۔

شہر میں مختلف مقامات پر پولیس نے ناکہ بندی کردی جس کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہورہی ہے۔ شارع فیصل، راشد منہاس روڈ، اسٹیڈیم روڈ سمیت کئی شاہراہوں پر ناکے لگے ہیں اور پولیس کی جانب سے چیکنگ کا عمل جاری ہے۔

ماسک، ڈبل سواری اور گاڑی میں دو افراد کی پابندی پر عملدرآمد کروایا جارہا ہے۔ گھروں سے باہر نکلنے والوں سے ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ بھی طلب کیا جارہا ہے۔ شہریوں کی جانب سے پابندی پر عملدرآمد کے سلسلے میں ملا جُلا رُجحان ہے۔

لاک ڈاؤن پر عملدرآمد کی آڑ میں پولیس اور انتظامیہ نے شہریوں کو تنگ کرنا بھی شروع کردیا۔ اندرونِ ملک سے آنے والی بسوں کو شہر میں داخل ہونے سے ہی روک دیا گیا اور کاٹھور کے مقام پر خالی کرالیا گیا، جہاں سے سہراب گوٹھ تک 30 کلو میٹر کا سفر شہری پیدل طے کرنے پر مجبور ہوگئے۔

ہزاروں مسافر اپنے بھاری سامان کے ہمراہ طویل فاصلہ پیدل طے کر رہے ہیں، جس کی ویڈیو شہری نے سوشل میڈیا پر وائرل کردی۔مسافروں میں بچے، خواتین، ضعیف اور بیمار بھی شامل ہیں۔ جبکہ من پسند ٹرانسپورٹرز کو کراچی جانے کی اجازت دی جارہی ہے۔

The post کراچی میں لاک ڈاؤن کا آغاز، پولیس نے شہریوں کو تنگ کرنا شروع کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3zRyiLa

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...