نذیر چوہان کو پنجاب اسمبلی نہ لانے پر اسپیکر پرویز الہٰی حکومت پر برہم

 لاہور: نذیر چوہان کو پیش نہ کرنے پر اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی حکومت پر برہم ہوگئے۔

اسپیکر چوہدری پرویز الہٰی کی زیر صدارت پنجاب اسمبلی کا اجلاس ہوا تو پروڈکشن آرڈر جاری کیے جانے کے باوجود نذیر چوہان کو اسمبلی میں نہ لائے جانے پر انہوں نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تک نذیر چوہان کو پیش کیوں نہیں کیا گیا، کیا یہ پارلیمنٹ کے ساتھ لڑائی چاہتے ہیں، ہم نے ممبران کے استحقاق کا بل مشترکہ طور پر پاس کیا ہے، جس میں لکھا ہے کہ جو ممبران کا استحقاق مجروح کرے گا اسے سزا ملے گی۔

پرویز الہٰی نے کہا کہ ان بیوروکریٹس کی کیا حیثیت ہے، ہم یہ بل ختم نہیں ہونے دیں گے، یہ جنگل نہیں نہ کسی کو ٹارزن بننے دیں گے، جب تک نذیر چوہان کو پراڈکشن آرڈر پر نہیں لائیں گے، روز اجلاس ہوگا اور روز نذیر چوہان پر بات ہوگی، حکومت کو کوئی قانون نہیں بنانے دیں گے، حکومت کا رویہ قابل افسوس ہے، جمعے کو دوپہر دو بجے کے بعد اجلاس ہو گا اور صرف نذیر چوہان پر بات ہوگی، پنجاب اسمبلی اور اسکے ارکان کو مذاق نہ سمجھا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: نذیرچوہان ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے، ترین گروپ کا سخت ردعمل کا فیصلہ

نذیر چوہان کی گرفتاری پر سعید اکبر نوانی نے پوائنٹ آف آرڈر پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ممبر کو دو دن پہلے گرفتار کیا گیا جس کا قصور یہ ہے کہ اس نے سرکاری عہدے پر بیٹھے غیر منتخب شخص سے پوچھا کہ مسلمان ہو یا قادیانی ہو، کیا یہ جرم ہے کہ سرکاری عہدے پر بیٹھے شخص سے پوچھا جائے کہ وہ قادیانی ہے، جب کوئی کسی عہدے پر آتا ہے تو اس سے پوچھا جاسکتا ہے، شہزاد اکبر نے اس جرم پر ایف آئی آر تو کروادی لیکن اس نے یہ نہیں بولا کہ میں قادیانی ہوں یا نہیں، ظلم کی بات ہے جس دن ضمانت ہوتی ہے اس دن نذیر چوہان کو اٹھا لیا جاتا ہے، شہزاد اکبر ایف آئی اے کو نذیر چوہان پر تشدد کرنے کی ہدایت کرتا ہے، مجھے ہاؤس میں نذیر چوہان نظر نہیں آیا، جناب اسپیکر آپ نے پروڈکشن آرڈر جاری کیے تھے، اگر ان پر عمل نہیں ہوا تو اس کی جنگ ساری پارلیمنٹ کے ساتھ ہے۔

پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل دوپہر 2 بجے تک ملتوی کردیا گیا۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے نذیر چوہان کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے تھے۔ نذیر چوہان گزشتہ روز کوٹ لکھپت جیل سے رہا ہوئے ہی تھے کہ انہیں ایف آئی اے نے اپنی تحویل میں لے لیا تھا۔

The post نذیر چوہان کو پنجاب اسمبلی نہ لانے پر اسپیکر پرویز الہٰی حکومت پر برہم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3zKbPjd

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...