لاہور: پولیس اور مخالفین سے بچنے کے لیے نوجوان برقع پہن کر عدالت پہنچ گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کی ایک عدالت میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے برقع پوش نوجوان کو گرفتار کرلیا، ملزم کا کہنا ہے کہ پولیس کی گرفتاری اور مخالفین سے بچنے کے لیے برقعے کا استعمال کیا۔
ترجمان لاہور پولیس کے مطابق فراز نامی نوجوان نے مصری شاہ میں پسند کی شادی کر رکھی تھی، اور لڑکی کے والدین نے ملزم پر اغوا کا مقدمہ درج کروا رکھا تھا، فراز اپنی عبوری ضمانت کروانے کے لیے عدالت برقع پہن کر آگیا تھا، اور پولیس نے مشکوک جان کر روکا تو برقعے میں لڑکا نکلا۔ جب کہ ملزم فراز کا کہنا ہے کہ پولیس کی گرفتاری اور لڑکی کے ورثا سے بچنے کے لیے برقع استعمال کیا۔
ترجمان کے مطابق پولیس نے فراز کو گرفتار کر کے کاروائی کا آغاز کر دیا ہے، اور سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کی سیکیورٹی انچارج انسپکٹر مبشر اعوان کو شاباش دیتے ہوئے انسپکٹر مبشر اعوان کے لئے تعریفی سند کا بھی اعلان کیا ہے۔
The post لاہور کی عدالت سے برقع پوش نوجوان گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3uIBuWs
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box