اسلام آباد: سپریم کورٹ کے جسٹس عمر عطاء بندیال نے کہا ہے کہ شوکت عزیز صدیقی نے عدلیہ کے حوالے سے بہت منفی تقریر کی، جس عدلیہ کو برا کہا اب اسی میں واپسی کیلئے کوشش کر رہے۔
سپریم کورٹ میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے سابق جج شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی کیخلاف اپیل پر سماعت ہوئی۔ جسٹس عمر عطاء بندیال نے ریمارکس دیے کہ کھل کر بات کرنے کی آڑ میں جو منہ میں آئے بولنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، تمام ججز ضمیر کے قیدی ہیں اور انصاف فراہم کرکے کیلئے کام کرتے ہیں، ججز فیصلوں میں ایک دوسرے سے اختلاف ضرور کرتے ہیں۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : خوف و جبر کی فضا کی ذمہ دار عدلیہ ہے
جسٹس عمر عطاء بندیال نے کہا کہ شوکت عزیز صدیقی نے عدلیہ کے حوالے سے بہت منفی تقریر کی، جس عدلیہ کو برا کہا اب اسی میں واپسی کیلئے کوشش کر رہے، ممکن ہے اپنے خلاف ریفرنسز کی وجہ سے شوکت عزیز صدیقی پریشان ہوں، عدلیہ نے شوکت عزیز صدیقی کے حقوق کا تحفظ کیا تھا، جواب میں دو ماہ بعد شوکت عزیز صدیقی نے عدلیہ کیساتھ جو کیا وہ بھی دیکھیں۔
The post شوکت صدیقی نے جس عدلیہ کو برا کہا اسی میں واپسی کیلئے کوشاں ہیں، جسٹس بندیال appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3g1JV9Z
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box