کوئٹہ: بلوچستان حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی کا کہنا ہے کہ کورونا کے حوالے سے صوبے میں کوئی ایمرجنسی نہیں ہے۔
کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی کا کہنا تھا کہ مئی میں کورونا کے کیسز میں کمی آئی ہیں، صوبے میں اپریل میں کورونا پھیلاؤ کی شرح 9 فیصد تھی اور مئی میں کمی کے ساتھ 8 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
لیاقت شاہوانی کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے لوگ اب ویکسینیشن میں دلچسپی لے رہے ہیں، مئی میں 24 ہزار سے زائد کورونا کے ٹیسٹ کیے گئے اور اب اس تعداد بڑھا رہے ہیں، تمام سرکاری دفاتر میں ویکسینشن کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے، ہیلتھ ورکر کے 17 ہزار سے زائد ویکسین فراہم کیے ہیں، کورونا کے حوالیسے بلوچستان میں کوئی ایمرجنسی نہیں ہے۔
ترجمان صوبائی حکومت نے کہا کہ آنے والا بجٹ عوام دوست ہوگا، موجود وسائل کے ساتھ اچھا بجٹ پیش کریں گے، جس میں تعلیم اور صحت کو خصوصی ترجیح دی جائے گی۔ اپوزیشن ہمیشہ بجٹ پر بحث کرنے کی بجائے کاپیاں پھینک دیتی ہے، اپوزیشن رہنماؤں سے کوئی پوچھے کہ ان لوگوں نے عوام کے لئے آج تک کیا کام کئے۔
The post کورونا کے حوالے سے بلوچستان میں کوئی ایمرجنسی نہیں ہے، ترجمان صوبائی حکومت appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3wRGedO
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box