اسلام آباد ایئرپورٹ پر تیزہواؤں اور بارش سے طیارہ الٹ گیا

تیزہواؤں اور بارش سے اسلام آباد ایئرپورٹ پر فلائنگ کلب کے تربیتی طیارے کو کافی نقصان پہنچا۔

پارکنگ میں موجود نجی کمپنی کا تربیتی چھوٹا طیارہ رات گئے تیز ہوا اورموسلادھار بارش کا دباؤ برداشت نہ کرسکا اور الٹ گیا، جس سے طیارے کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر بارش کے بعد بدانتظامی کھل کر سامنے آگئی ہے۔  تیز ہوا سے دروازوں اور کھڑکیوں کو بھی نقصان پہنچا جبکہ امیگریشن ہال کی چھتیں ٹپکنے لگیں جس کے نتیجے میں کمپیوٹر اور دیگر برقی آلات خراب ہوگئے۔ کچھ مقامات سے چھت کی سیلنگ بھی ٹوٹ کر گر گئی ہے اور اسٹاف کو کام کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

The post اسلام آباد ایئرپورٹ پر تیزہواؤں اور بارش سے طیارہ الٹ گیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3pgeNHY

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...