وزیر ہوا بازی کے پائلٹس سے متعلق بیان سے پی آئی اے کو 7.9 ارب کا نقصان

 اسلام آباد: وزیر ہوا بازی کے پائلٹس سے متعلق بیان سے پی آئی اے کو 7.9 ارب کا نقصان ہوا۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت ایوان بالا کا اجلاس ہوا جس میں وزارت ہوا بازی نے تحریری جواب جمع کرایا کہ وزیر ہوا بازی غلام سرور کے پائلٹس سے متعلق بیان دینے سے 6 ماہ میں فلائٹس آپریشن متاثر ہونے کے باعث پی آئی اے کو 7.9 ارب کا نقصان ہوا، سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے اب تک 14 پائلٹس کے لائسنس معطل کیے گئے ہیں۔

نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام سے متعلق کابینہ ڈویژن نے تحریری جواب جمع کرایا کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے تحت حکومت نے پچاس لاکھ گھر تعمیر کرنے کے پروگرام کا آغاز کیا ہے جس کے تحت 45 ہزار گھر زیر تعمیر ہیں۔ نجی شعبے نے 30 لاکھ گھر بنانے کے 180 سے زائد پروپوزل جمع کرائے ہیں۔

وقفہ سوالات کے دوران وزیر مملکت علی محمد خان نے جواب جمع کرایا کہ غربت کے خاتمہ کے لیے حکومت نے آسان شرائط پر قرضے دیے ہیں، کووڈ کے دوران احساس پروگرام شروع کیا جس میں 180 ارب روپے مزدوروں اور غریبوں میں تقسیم کیے گئے۔

The post وزیر ہوا بازی کے پائلٹس سے متعلق بیان سے پی آئی اے کو 7.9 ارب کا نقصان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3pikQM9

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...