ہرملک پسند کی ویکسین لگائے گا تواس سے پوری دنیا کونقصان ہوگا، اسد عمر

 اسلام آباد: وزیرمنصوبہ بندی اسد عمرکا کہنا ہے کہ ہرملک پسند کی ویکسین لگائے گا تواس سے پوری دنیا کونقصان ہوگا۔

وزیرمنصوبہ بندی اسد عمرنے نجی شاپنگ مال میں کورونا ویکسینیشن سینٹرکا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ کورونا ویکسینیشن سینٹرزکی تعداد بڑھنے سے اسپتالوں میں دباؤ کم ہوا ہے، تاجربرادری سے کہا تھا کہ ویکسینیشن میں ہماری مدد کریں۔

اسد عمرنے کہا کہ چیمبرآف کامرس نے حکومتی درخواست پرلبیک کہا، ویکسینیشن کے مرحلے میں اسلام آباد پہلے نمبرپرہے، ہر ملک پسند کی ویکسین لگائے گا تو اس سے پوری دنیا کو نقصان ہوگا، فائزرویکسین کی تعداد محدود ہے جوعازمین حج اورورک ویزا رکھنے والوں کو لگائیں گے۔

اسد عمرنے کہا کہ بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے والوں کو بھی فائزرلگائی جائے گی، پاک ویک ویکسین عوام کولگ رہی ہے۔

The post ہرملک پسند کی ویکسین لگائے گا تواس سے پوری دنیا کونقصان ہوگا، اسد عمر appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3g7qyMO

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...