قدرتی ماحول کی بہتری آئندہ نسلوں کیلئے ضروری ہے، وزیراعظم

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ماحولیات کی بہتری آئندہ نسلوں کیلئے ضروری ہے۔ 

وزارت موسمیاتی تبدیلی کے زیراہتمام گرین فنانسنگ انوویشن تقریب  سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ جب ہم عالمی حدت کی بات کرتے ہتھے تو ہم پر لوگ ہنستے تھے اورغیر سنجیدہ لیتے تھے، آسڑیلیا اور امریکی ریاست کیلفورنیا کی جنگلات میں آگ لگنے کےواقعات بڑھ رہے ہیں، اور عالمی حدت میں اضافہ ہورہا ہے، گلوبل وارمنگ سے بچاؤ کیلئے سب کو کردار ادا کرنا ہوگا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اس بات کی خوشی ہے کہ ملک میں شجر کاری مہم سے متعلق آگاہی ہورہی ہے  اور درخت لگانےکیلئےبچوں میں آگاہی خوش آئند ہے، ہم نے 10 ارب درخت لگانے کا ہدف عبور کرنا ہے جس کے لئے عوام کے تعاون کی اشد ضرورت ہے، 10ارب درخت اگانےکاعمل عوامی تعاون سے ہی مکمل ہوگا، قوم سے کہتاہوں ملک میں شجرکاری مہم میں حصہ لے۔

عمران خان نے کہا کہ ماحولیات کی بہتری اور جنگلات لگانا آئندہ نسلوں کیلئے ضروری ہے، ہم نے اپنی نسلوں کو پاک صاف پاکستان دیناہ ے ، صحرائی علاقو ں میں بھی شجرکاری مہم شروع کی ہے ،  صحرائی علاقوں میں بھی درخت لگاناوقت کی ضرورت ہے، اگر ہم نے آج کچھ نہ کیا تو پھر کبھی بھی کچھ نہیں کرسکتے۔

The post قدرتی ماحول کی بہتری آئندہ نسلوں کیلئے ضروری ہے، وزیراعظم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3phHVif

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...