لاہور سمیت پنجاب بھر میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان

 لاہور: گرمی سے مارے افراد کے لیے خوشخبری ہے کہ مغرب کی جانب سے کم ہواؤں کے بادلوں کا سلسلہ پاکستان میں داخل ہوگیا ہے۔

لاہور سمیت پنجاب بھر میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گرمی کا زور ٹوٹے گا اور درجہ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ کم ہوگا۔ بارشوں اور تیز ہواؤں کا سلسلہ تین روز تک جاری رہنےکا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں کل اور جمعہ کو بوندا باندی کا امکان، محکمہ موسمیات

ادھر محکمہ موسمیات نے کراچی میں بوندا باندی کی پیش گوئی کردی۔ محکمہ موسمیات ارلی  وارننگ سینٹر فار ہیٹ ویو کی جانب سے پیش گوئی کی گئی ہے کہ جمعہ کو شہر میں صبح کے وقت بوندا باندی ہونے کا امکان ہے۔ اگلے 3 روز کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہ سکتا ہے۔

The post لاہور سمیت پنجاب بھر میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3yXornw

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...