کوئٹہ: ترجمان حکومت بلوچستان کا کہنا ہے کہ آئندہ بجٹ عوام دوست اور غریب پرور ہوگا جس میں غریب اور متوسط طبقے کی فلاح و بہبود کے منصوبوں کو خصوصی اہمیت دی جائے گی۔
ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کے ویژن کے مطابق عام شہری کے لئے نظر آنے والے اقدامات کر رہی ہے۔ صحت ،تعلیم، روزگار اور پینے کے صاف پانی کے مختلف پروگراموں سے لاکھوں خاندان مستفید ہوں گے۔
ترجمان صوبائی حکومت نے کہا کہ صوبے بھر میں مفاد عامہ کے منصوبے جاری ہیں، صوبائی حکومت مزدورں کی فلاح وبہبود اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے شروع دن سے سنجیدہ اقدامات اٹھارہی ہے، نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کے لئے خصوصی توجہ دی جا رہی ہے، اس ضمن میں وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے عوامی نمائندوںاور تمام محکموں کو خصوصی ہدایات جاری کی ہیں۔
لیاقت شاہوانی کا کہنا تھا کہ حکومت نے صوبے بھر میں قومی اور صوبائی دارالحکومت میں شاہراں کی کشادگی کے متعدد منصوبے شروع کیے ہیں جن میں متعدد منصوبے پایہ تکمیل پہنچ چکے ہیں جب کہ باقی ماندہ منصوبوں پرکام تیزی سے جاری ہے جس سے ٹریفک کی روانی کے مسائل پر کافی حد تک قابو پایا جا سکے گا۔
The post صوبائی بجٹ عوام دوست اور غریب پرور ہوگا، ترجمان بلوچستان حکومت appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3vQC9qp
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box