کراچی: موسیٰ کالونی میں بہو نے ساس کی ڈانٹ سے دلبرداشتہ ہوکر خود کو آگ لگادی۔آگ بجھانے کی کوشش میں شوہر سمیت تین افراد جھلس گئے۔
گلبرگ پولیس کے مطابق جمعرات کی شب موسیٰ کالونی میں گھر کے اندر افشاں نامی خاتون سمیت چار افراد کے جھلسنے کا واقعہ پیش آیا،تحقیقات کرنے پر معلوم ہوا کہ افشاں بچوں کو مار رہی تھی ،ساس نے منع کیا تو دونوں میں تلخ کلامی ہوئی اور بعد میں افشاں نے پیٹرول چھڑک کر خود کو آگ لگا دی۔
پولیس کے مطابق آگ کی اطلاع ملتے ہی پڑوسی بھی مدد کو آپہنچے اور اہل خانہ کے ساتھ مل کر آگ بجھانے کی کوشش کی۔ اس کوشش میں افشاں کے شوہر سمیت دو خواتین بھی جھلس گئیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں کے مطابق جھلسنے والی خاتون افشاں ابھی بیان دینے کے قابل نہیں ہے لہٰذا واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہے ۔
The post ساس کی ڈانٹ سے دلبرداشتہ ہوکر بہو نے خود کو آگ لگالی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3vQYeFl
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box