مصطفی کمال کو نااہل قرار دینے کی ایم کیو ایم کی درخواست مسترد

 کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے پی ایس پی چئیرمین مصطفی کمال کو نااہل قرار دینے سے متعلق ایم کیو ایم کی درخواست مسترد کردی۔

سندھ ہائیکورٹ نے پی ایس پی چئیرمین مصطفی کمال کو نااہل قرار دینے سے متعلق رہنما ایم کیو ایم (پاکستان) سلمان مجاہد بلوچ کی درخواست ناقابل سماعت قرار دیکر مسترد کردی۔

پی ایس پی سربراہ کے خلاف ایم کیوایم رہنما سلمان مجاہد بلوچ نے درخواست دائر کی تھی جس میں انہوں نے موقف اپنایا تھا کہ مصطفی کمال 1994 سے 2002 تک کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج میں ملازمت کرتے تھے، مستقل غیر حاضری اور مس کنڈکٹ پر مصطفی کمال کو ملازمت سے برطرف کردیا گیا تھا لہذا قانون کے مطابق ملازمت سے برطرف شخص کسی بھی عوامی عہدے پر الیکشن لڑنے کے لئے نااہل ہوتا ہے۔

مصطفی کمال نے ماضی میں پی ایس 117 اور سٹی ناظم کے لئے الیکشن لڑا، الیکشن کمیشن میں جمع کرایا گیا کاغذات نامزدگی بدنیتی اور جھوٹ پر مبنی تھا، مصطفی کمال آئین کے آرٹیکل 62,63 پر پورا نہیں اترتے اور اب وہ صادق اور امین نہیں رہے، مصطفی کمال کی سٹی ناظم اور صوبائی اسمبلی کی نشست پر کامیابی کالعدم قرار دیکر ان سے تنخواہیں اور مراعات واپس لی جائیں، اس کے علاوہ مصطفی کمال کو پی ایس پی چئیرمین کی حیثیت سے کام سے بھی روکا جائے۔

The post مصطفی کمال کو نااہل قرار دینے کی ایم کیو ایم کی درخواست مسترد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3goSmg3

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...