کراچی: اقوام متحدہ کے پروگرام برائے ترقی (یو این ڈی پی) کے تعاون سے شہر میں جدید سونامی سینٹر قائم کردیئے گئے۔
ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کے مطابق محکمہ موسمیات نے کراچی میں جدید ترین سونامی ارلی وارننگ سینٹر قائم کردیے ہیں، سسٹم حکومت پاکستان اور اقوام متحدہ کے پروگرام برائے ترقی (یو این ڈی پی) کے اشتراک سے قائم کیے گئے ہیں۔
ڈائریکٹر محکمہ موسمیات نے بتایا کہ جدید ترین سسٹم (سائرن پوسٹ) کراچی کے علاقے ریڑھی گوٹھ اور کیماڑی کی ساحلی پٹی پر نصب کردیے گئے ہیں، جب کہ بلوچستان کے ساحلی مقامات پسنی، اورماڑہ اور گوادرمیں بھی 3 سائرن پوسٹ قائم کیے گئے ہیں۔
سردار سرفراز کے مطابق ساڑھے 3 کروڑ روپے کی لاگت سے نصب کئے گئے ان سائرن پوسٹ کے ذریعے سونامی اور سمندری طوفان کے حوالے سے پیشگی اطلاع مل سکے گی، اس کے ذریعے گہرے سمندر میں ریکٹر اسکیل پر 6.5 کے زلزلے کے ساتھ ہی سونامی کا اعلان ہو جاتا ہے، جب کہ سمندر میں کسی بھی مقام پر ریکارڈ ہونے والے سونامی کی صورت میں 5 منٹ کے اندر سائرن بج جائیں گے، سونامی اور سمندری طوفان کے خطرے کے پیش نظر سائرن کے ذریعے مقامی آبادی اور اداروں کو اطلاع مل سکے گی۔
The post کراچی میں جدید سونامی ارلی وارننگ سینٹرز قائم appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3wX1bUR
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box