ڈالر کی قدر میں اضافہ

 کراچی: روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوگیا۔

درآمدات کے لیے نئے لیٹر آف کریڈٹس کھولے جانے کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں جمعرات کو روپے کی نسبت ڈالر کی تنزلی رک گئی۔ اس سے ڈالر کے انٹربینک ریٹ دوبارہ 153روپے سے تجاوز کرگئے۔

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر اتارچڑھاؤ کے بعد 54پیسے کے اضافے سے 153.29روپے پر بند ہوئی۔ اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 60 پیسے کے اضافے سے 154.80روپے پر بند ہوئی۔

The post ڈالر کی قدر میں اضافہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3sNHNbm

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...