پشاور: کپیٹل سٹی پولیس پشاور نے اہم کارروائی کرتے ہوئے خواجہ سرا صدام عرف سویٹی کو اغواء کرنے والے چار ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق یونس، عبداللہ، انس اور حیات اللہ نامی ملزمان نے گزشتہ شب میوزیکل پروگرام سے واپسی پر خواجہ سرا صدام عرف سویٹی کو اسلحہ کی نوک پر اغوا کیا تھا۔ ملزمان نے خواجہ سرا کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا اور خواجہ سرا پر جنسی تشدد کی ویڈیوز بھی بنائی تھی جب کہ جنسی تشدد کے بعد خواجہ سرا کے بال بھی کاٹ دیے تھے۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے خواجہ سرا سے 90 ہزار روپے بھی چھینے تھے، آج کپیٹل سٹی پولیس پشاور نے کارروائی کرتے ہوئے چاروں ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان کا تعلق شہر کے مختلف علاقوں سے ہے۔
پولیس کے مطابق ملزمان نے گھناؤنے فعل میں شریک دیگر ساتھیوں کی نشاندہی کرا دی ہے، بقیہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے ڈی ایس پی صدر سرکل قاضی عصمت اللہ کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے ۔
The post پشاور میں خواجہ سرا سویٹی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزمان گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3dir8G0
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box