سندھ اور بلوچستان کے اکثرعلاقوں میں خشک سالی الرٹ جاری

 اسلام آباد:  گذشتہ برس اکتوبر سے مارچ کے دوران ملک میں معمول سے 33.2 فیصد کم بارشیں ہوئی، موسم سرما میں کم بارشوں کے سبب جنوبی بلوچستان و سندھ کے اضلاع میں خشک سالی کی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے۔

خشک سالی کے سبب متعلقہ اضلاع میں زراعت و لائیو اسٹاک متاثر ہوسکتی ہے۔ محکمہ موسمیات نے خشک سالی سے متعلق باضابطہ الرٹ جاری کردی۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری الرٹ کے مطابق اکتوبر سے مارچ کے دوران بلوچستان میں معمول سے63.3 فیصد، سندھ میں77.3 فیصد، خیبرپختونخوا میں 44.2فیصد ،گلگت بلتستان و کشمیر میں 19.8 فیصد معمول سے کم بارشیں ریکارڈ کی گئی تاہم پنجاب میں معمول سے46.7 فیصد زیادہ بارشیں ہوئیں۔

الرٹ میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان کے چاغی، گوادر، ہرنائی، کیچ، خاران، مستونگ، نوشکی،پشین، پنجگور،اور واشک میں درمیانے درجے کی خشک سالی کا امکان ہیجبکہسندھ جنوبی حصوں بدین، قمبرشہدادکوٹ، میرپورخاص، عمرکوٹ، سانگھڑ، ٹھٹھہ، تھرپارکر سجاول میں بھی کم درجے کی خشک سالی کا خدشہ ہے۔ اسٹیک ہولڈرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ خشک سالی سے نمٹنے کیلیے قبل از وقت اقدامات کئے جائے جبکہ موسم کی صورتحال کیلئے محکمہ موسمیات سے خود کو اپڈیٹ رکھے۔

The post سندھ اور بلوچستان کے اکثرعلاقوں میں خشک سالی الرٹ جاری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3sMCFEn

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...