یوٹیلٹی اسٹورز پر برانڈڈ گھی 7 ، کوکنگ آئل 9 روپے لیٹر تک مہنگا

 اسلام آباد:  رمضان المبارک سے قبل یوٹیلٹی اسٹورز پر برانڈڈ گھی 7 روپے فی کلو اور کوکنگ آئل 6 سے 9 روپے فی لیٹر تک مہنگا کردیا گیا۔

گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا جس کا اطلاق فوری طور پر کیا گیا ہے۔ اضافے کے بعد گھی کی قیمت 291 روپے سے بڑھ کر 298 روپے فی کلو ہوگئی جبکہ کوکنگ آئل کی قیمت مختلف زونز کے حساب سے 298 روپے سے 304  روپے فی لیٹر تک مقرر کی گئی ہے۔

یوٹیلٹی اسٹورز ذرائع کے مطابق فیکٹری مالکان سے مہنگا گھی خریدنے کے باعث قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے کیونکہ جس قیمت پر خریداری کی جاتی ہے اسی حساب سے قیمتوں میں ردو بدل کیا جاتا ہے۔ یوٹیلٹی اسٹورز ذرائع کے مطابق وزیراعظم پیکیج کے تحت جن برانڈز کی قیمت 170روپے فی کلو مقرر ہے ان کی قیمتیں برقرار رہیں گی۔

The post یوٹیلٹی اسٹورز پر برانڈڈ گھی 7 ، کوکنگ آئل 9 روپے لیٹر تک مہنگا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3ujntPa

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...