کورونا پھیلاؤ میں اضافہ؛ سندھ حکومت نے بھی پاک فوج کی خدمات طلب کرلیں

 کراچی: پنجاب اور خیبر پختونخوا کے بعد سندھ حکومت نے بھی کورونا کے پھیلاؤ میں اضافے کے باعث پاک فوج کی خدمات کے لیے وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں اضافے کے بعد صوبائی حکومت متحرک ہو گئی ہے۔ اس سلسلے میں پنجاب اور خیبر پختونخوا کے بعد سندھ حکومت نے بھی پاک فوج کی خدمات حاصل کرنے کے لیے وفاقی وزارت داخلہ کو خط کے ذریعے درخواست دے دی ہے۔

سندھ حکوت کی جانب سے بھیجے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ صوبے میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کے لیے آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت سول انتظامیہ کی مدد کے لیے پاک فوج کی خدمات درکار ہیں۔ فوجیوں کی تعیناتی اور سازو سامان سے متعلق مشاورت کے بعد آگاہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پنجاب کے مختلف علاقوں میں پاک فوج کو تعینات کردیا گیا ہے جو عوام کو کورونا ایس او پیز پر عمل کے لیے سول انتظامیہ کی معاونت کررہی ہے۔ اس کے علاوہ خیبر پختونخوا کی جانب سے گزشتہ روز وفاقی وزارت داخلہ کو مراسلہ بھجوایا گیا تھا۔

The post کورونا پھیلاؤ میں اضافہ؛ سندھ حکومت نے بھی پاک فوج کی خدمات طلب کرلیں appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2QymDzP

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...