خیبرپختونخوا میں کورونا نے ایک اور ڈاکٹر کی جان لے لی

 پشاور: خیبرپختونخوا میں کورونا نے ایک اور ڈاکٹر کی جان لے لی ہے جس کے بعد صوبے میں اس وبا سے جاں بحق ہونے والے ڈاکٹروں کی 64 ہو گئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نصیر ٹیچنگ اسپتال پشاور کے شعبہ نفسیات میں تعینات اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد علی چند روز قبل کورونا کا شکار ہوئے تھے۔ مرض کی تشخیص کے بعد وہ پشاور ہی کے ایک نجی اسپتال میں زیر علاج تھے اور گزشتہ رات حالت تشویشناک ہونے پر جانبر نہ ہوسکے۔

پروانشل ڈاکٹرز ایسویسی ایشن خیبر پختونخوا کے مطابق صوبے میں کورونا سے جاں بحق طبی عملے کی مجموعی تعداد 97 ہوگئی ہے جن میں 64 ڈاکٹرز، 15 پیرامیڈیکس، 6 نرسز اور 13 کلاس فور ملازمین شامل ہیں۔

The post خیبرپختونخوا میں کورونا نے ایک اور ڈاکٹر کی جان لے لی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3v9oPwu

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...