لاڑکانہ میں باراتیوں کی بس کو حادثہ، 9 افراد جاں بحق

لاڑکانہ: سندھ کے شہر لاڑکانہ میں باراتیوں کی بس کو حادثے کے نتیجے میں دو بچوں اور تین خواتین سمیت 9 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاڑکانہ بقاپور تھانے کی حدود میں باراتیوں کی بس کی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکر ہوگئی جس کے نتیجے میں نو افراد جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والے افراد میں دو بچے اور تین خواتین بھی شامل ہیں، لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق حادثے کا شکار باراتیوں کا تعلق قمبر برادری سے ہے، بارات لاڑکانہ سے قمبر کے علاقے لالو راؤنک جا رہی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : موٹروے پر بارات میں شامل کار کو حادثہ، دلہا جاں بحق

دریں اثنا آج ہی نوری آباد پر بھی بارات میں شامل دلہا کی کار کو حادثہ پیش آیا جس میں دلہا جاں بحق ہوگیا۔

 

The post لاڑکانہ میں باراتیوں کی بس کو حادثہ، 9 افراد جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3cGPEl4

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...