کراچی: کراچی میں گیس کی کمی کو جواز بنا کر کے الیکٹرک نے طویل لوڈشیڈنگ شروع کردی جب کہ مستثنیٰ علاقوں میں 3 سے6گھنٹے اور شہر بھر میں 12 سے 15 گھنٹے کے لیے بجلی بند کی جانے لگی۔
کے الیکٹرک کی جانب سے کراچی میں طویل لوڈشیڈنگ کے دوران مضافاتی علاقوں میں 12 سے 15 گھنٹے کے لیے بجلی بند کی جارہی ہے نارتھ کراچی، نیوکراچی،کورنگی، لانڈھی، سرجانی ٹاؤن، لیاقت آباد، کیماڑی،گلشن معمار، احسن آباد، محمودآباد، منظورکالونی اور دیگر علاقے بری طرح متاثر ہیں ان علاقوں میں 15 گھنٹے تک بجلی بند کی جارہی ہے۔
لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ علاقوں گلشن اقبال، ناظم باد، صدر، فیڈرل بی ایریا، اولڈ سٹی ایریا کے علاقوں میں3 سے 6 گھنٹے کے لیے بجلی بند کی جارہی ہے۔ کئی علاقوں میں پوری رات کے دوران بجلی چند گھنٹے کے لیے آرہی ہے۔
شہر میں بجلی کا خوفناک بحران پیدا ہوگیا ہے عدالت عظمی کی جانب سے ہدایت جاری کی گئی تھی،کراچی میں لوڈشیڈنگ نہ کی جائے لیکن کے الیکٹرک کی جانب سے پورے شہر میں اور صنعتی علاقوں میں بھی طویل لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔
The post شدید گرمی میں طویل لوڈ شیڈنگ سے کراچی کے شہری بلبلا اٹھے appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3ctnqZi
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box