گوجرانوالہ: دو جڑواں بہنوں شیزہ اور فضا نے ہم شکل ہونے کے ساتھ میٹرک کا رزلٹ بھی ایک ہی جیسا کرلیا۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق گوجرانوالہ کی ہونہار دو جڑواں بہنوں شیزہ اور فضا نے میٹرک کے امتحان میں بالترتیب 1064، 1064 نمبر حاصل کرکے سب کو حیران کردیا، دونوں بہنوں کے چہرے ایک جیسے ہونے کے بعد اب ان کی میٹرک کی مارک شیٹ بھی ایک ہی جیسی ہوگئی ہے۔
لڑکیوں کے والد کا کہنا ہے کہ دونوں بہنیں شروع سے ہی ایک پوزیشن حاصل کرتی رہی ہیں، دونوں بہنوں کی پسند بھی ایک جیسی ہے اور جوتے کپڑے جیولری ایک جیسی پہنتی ہیں، اور اب میٹرک میں دونوں بیٹیوں کے مساوی نمبر آنے پر بے حد خوشی ہے، دونوں بہنیں ایک ہی کالج میں داخل لیں گی۔
The post گوجرانوالہ میں جڑواں بہنوں کے میٹرک میں نمبر بھی مساوی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/33Tv8It
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box