گلگت بلتستان حکومت کے پانچ سال مکمل ہونے پر اسمبلی تحلیل

گلگت بلتستان میں پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت کے پانچ سال مکمل ہونے پر اسمبلی تحلیل ہوگئی۔

اسمبلی تحلیل ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے اور نگراں وزیر اعلی میر افضل آج اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے جن سے گورنر گلگت بلتستان راجا جلال حسین مقپون حلف لیں گے۔

نگراں کابینہ کی تشکیل کیلئے بھی بھاگ دوڑ تیز ہوگئی ہے، وفاقی وزیر امور کشمیر نے متوقع نگراں وزیروں کو اسلام آباد طلب کرلیاہے اور فاقی وزیر علی امین گنڈاپور متوقع وزیروں سے آج ملاقات کریں گے۔

متوقع نگراں وزیروں کی لسٹ کو آج حتمی شکل دیدی جائے گی اور اب تک تین نگراں وزارء کے نام فائنل ہوچکے ہیں جن میں ایمان شاہ، ناصر زمانی، آفتاب اسماعیل شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق نگراں کابینہ تقریبا درجن وزراء پر مشتمل رکھنے کا امکان ہے۔

The post گلگت بلتستان حکومت کے پانچ سال مکمل ہونے پر اسمبلی تحلیل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2BByghy

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...